بنگلادیش سیریز میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا، نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں: شاہین آفریدی

news-banner

کھیل - 10 مارچ 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے واضح کیا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کی مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

 

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی توجہ آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے، اسی لیے نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس سیریز میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

 

کپتان کے مطابق پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ اور ٹیم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں ہر ٹیم کو برتری حاصل ہوتی ہے، اس لیے مقابلہ سخت ہوگا۔