تازہ ترین - 10 مارچ 2026
پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، آغاز 26 مارچ، فائنل 3 مئی کو ہوگا
کھیل - 10 مارچ 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اس بار کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دو نئی فرنچائزز شامل ہیں: حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈی پنڈیز۔
میچز ملک کے 6 مختلف شہروں میں ہوں گے، اور پہلی بار فیصل آباد اور پشاور لیگ میچز کی میزبانی کریں گے۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز شیڈول ہیں۔
فیصل آباد میں پہلی بار 7 میچز ہوں گے اور پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار میزبان بنے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز ہوں گے اور ان میں ملتان سلطانز ہر میچ میں حصہ لیں گے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں 6 میچز شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی کھیلے جائیں گے۔
دیکھیں

