تازہ ترین - 10 مارچ 2026
فیصل آباد میں 4 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار
پاکستان - 10 مارچ 2026
فیصل آباد میں ایک 4 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سلیمانیہ کالونی میں پیش آیا، اور گزشتہ روز والدین نے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تفتیش کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا جو بچی کا قریبی عزیز نکلا۔
ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش گزشتہ رات گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ سے برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد گلا دباکر قتل کیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ بچی نے اس کے کٹے ہوئے ہونٹ کا مذاق اڑایا تھا۔
پولیس ملزم سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
دیکھیں

