ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ

news-banner

کاروبار - 12 مارچ 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔