واٹس ایپ کا کم عمر بچوں کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

news-banner

تازہ ترین - 12 مارچ 2026

انسٹنٹ پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ایک نیا فیچر تیار کیا ہے جس کے تحت وہ اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔

 

واٹس ایپ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کے ایک اہم حصے کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔ تاہم یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب نوجوانوں میں موبائل فون اور سماجی رابطوں کی ایپس کے استعمال سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

کمپنی کا کہنا ہے کہ والدین کے زیر نگرانی اکاؤنٹس والدین کی آراء اور تجاویز کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، کیونکہ کئی والدین نے کمپنی سے درخواست کی تھی کہ کم عمر بچوں کے لیے محفوظ طریقے سے ایپ استعمال کرنے کا نظام بنایا جائے۔

 

نئے ضوابط کے مطابق والدین یا سرپرستوں کو بچوں کے اکاؤنٹس بنانے اور انہیں سنبھالنے کی ذمہ داری ہوگی جبکہ بچوں کے اکاؤنٹس والدین کے اکاؤنٹس سے منسلک ہوں گے۔