دنیا - 14 مارچ 2026
افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، آئی ایس پی آر کا بیان
پاکستان - 14 مارچ 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مارچ کو افغان طالبان کی طرف سے پاکستان پر ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی فورسز نے تمام ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔
فوجی حکام کے مطابق ایک ڈرون کا ملبہ گرنے کے باعث کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک شہری زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ حملے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں خوف پھیلانے کی مذموم کوشش کا حصہ تھے تاہم پاکستان ایسی اشتعال انگیزیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنا ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔
فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق افواج پاکستان دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور پاکستانی عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریشن غضب لِلحق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
دیکھیں

