پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت کا کندھا ڈس لوکیٹ، 12 سے 14 ہفتے کرکٹ سے دور

news-banner

کھیل - 14 مارچ 2026

پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت بائیں کندھے کی ڈس لوکیشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

 

یہ انجری بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہوئی۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، حسین طلعت کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 

ان کی کرکٹ میں واپسی 12 سے 14 ہفتوں میں متوقع ہے۔