آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سلمان علی آغا کو تنبیہ کی

news-banner

کھیل - 14 مارچ 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کو لیول 1 کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

 

آئی سی سی نے 39ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا، یہ معاملہ آرٹیکل 2.2 کے تحت آیا جو کھیل کے سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ غیر مناسب رویے سے متعلق ہے۔ 

 

غصے میں سلمان علی آغا نے اپنی گلوز اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے۔

 

آن فیلڈ امپائرز، تھرڈ امپائر اور فورتھ امپائر نے واقعے کی رپورٹ دی۔ 

 

سلمان علی آغا نے اپنی غلطی تسلیم کر کے سزا قبول کر لی، جس کے بعد آئی سی سی کو سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

 

 یہ گزشتہ 24 ماہ میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

 

لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم از کم سزا باضابطہ تنبیہ ہوتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹ ہوسکتی ہے۔

 

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دی اور تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

 

فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔