ثناء عسکری کا انکشاف: شوہر کے ہارر کنٹینٹ کی وجہ سے گھر میں جنات کے لیے دوستانہ ماحول

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 14 مارچ 2026

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ثناء عسکری نے بتایا ہے کہ ان کے گھر میں شوہر منہاج علی عسکری کے ہارر مواد کی وجہ سے ایسا ماحول بن گیا ہے کہ یہاں جنات بھی خوش آمدید کہہ سکتے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے ثناء عسکری نے بتایا کہ ان کے شوہر، جو اداکار اور آر جے بھی ہیں، ہارر کہانیوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ 

 

وہ ڈراموں میں کم متحرک ہیں لیکن یوٹیوب کے لیے ہارر کنٹینٹ بنانے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور گھر میں ہی ایک اسٹوڈیو بھی قائم کیا ہوا ہے۔

 

ثناء عسکری نے کہا کہ ان کا بیٹا بھی کبھی کبھار والد کے کام میں شامل ہو جاتا ہے اور وہ دونوں مل کر انہیں ڈرا دیتے ہیں۔ 

 

انہوں نے ایک واقعہ بھی شیئر کیا جب انہیں لگا کہ کسی نے منہاج کی آواز میں پکارا، حالانکہ وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ 

 

اس کے بعد ثناء نے درخواست کی کہ ہارر کنٹینٹ کم کریں۔

 

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مسلسل خوفناک کہانیوں اور اس ماحول کی وجہ سے ہمارے گھر میں “جنات کے لیے دوستانہ ماحول” بن گیا ہے۔