دنیا - 14 مارچ 2026
انیل کپور نے ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو نہ کرنے کی وجہ بتادی
انٹرٹینمنٹ - 14 مارچ 2026
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کے گینگ وار پر مبنی فلم ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے انکار کر دیا، جسے وہ اپنا نقصان قرار دیتے ہیں۔
69 سالہ اداکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلم ساز آدتیہ دھر نے انہیں سیکوئل میں ایک مختصر کردار کی پیشکش کی تھی۔
انیل کپور نے کہا کہ پیشکش انہیں پسند آئی، مگر پہلے سے دی گئی مصروفیات کی وجہ سے وہ حصہ نہیں بن سکے۔
انہوں نے کہا، “آج جو کچھ بھی ہوں، اس کی وجہ پیشہ ورانہ دیانت داری اور وعدوں کی پابندی ہے۔
میری تاریخیں پہلے ہی کسی اور فلم ساز کو دے دی گئی تھیں، اس لیے میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔
یہ میرے لیے نقصان ہے، مگر کوئی بات نہیں۔ امید ہے مستقبل میں ساتھ کام کریں گے۔”
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
بعض مداحوں کا خیال ہے کہ کیمیو کردار ’بڑے صاحب‘ کے لیے پیش کیا گیا تھا، جبکہ افواہیں ہیں کہ یہ کردار ممکنہ طور پر عمران ہاشمی ادا کر سکتے ہیں۔
فلم سازوں کی جانب سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
دیکھیں

