دنیا - 14 مارچ 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
کاروبار - 14 مارچ 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں کمی کا شکار رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 8,700 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7,459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتیں گر گئیں اور فی اونس قیمت 87 ڈالر کم ہو کر 5,018 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,100 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
دیکھیں

