سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی‘ دہشتگردوں کی دراندازی ناکام، 30 خوارج ہلاک

news-banner

پاکستان - 04 جولائی 2025

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دراندازی کی کوشش بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

 

دہشتگردی کے خلاف عزم، افغان حکومت سے مطالبہ

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
انہوں نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف غیر ملکی پراکسیز کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تیار ہیں۔

 

قومی قیادت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری:

  • فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار
  • سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ
    "دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی"
  • بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین
  •  

وزیراعظم شہباز شریف:

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • کہا کہ "پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں"
  • پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے
  •  

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی:

  • کارروائی کو "فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف تاریخی کامیابی" قرار دیا
  • کہا کہ ایسے عناصر اور ان کے سرپرستوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
  • سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر خراجِ تحسین