38ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

news-banner

کھیل - 19 مارچ 2026

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 38ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 

 چیمپئن شپ اپریل کے دوسرے ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

 

فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس، بشمول صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور محکمہ جاتی ٹیموں کو شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

 

پی ایچ ایف نے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز اور محکمہ جاتی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 اپریل 2026 تک اپنی شرکت کی تحریری تصدیق یقینی بنائیں۔