تازہ ترین - 19 مارچ 2026
امریکی وزیر دفاع: ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف
دنیا - 19 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے۔
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ہیگسیتھ نے کہا کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کن کارروائی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر شدید نقصان پہنچا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، 11 ایرانی آبدوزیں تباہ کی گئیں، اور ایرانی ریڈار و دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا گیا۔
علاوہ ازیں، ایرانی نیوی کے 120 جہاز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس دوران ختم کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

