امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید

news-banner

دنیا - 24 مارچ 2026

بغداد: مغربی عراق پر امریکی فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سعد الباجی سمیت 10 جنگجو شہید ہوگئے۔ 

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملہ عراق کے صوبہ انبار میں ایران نواز الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں 30 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

 

الحشد الشعبی، جسے پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) بھی کہا جاتا ہے، اب عراق کی باقاعدہ فوج کا حصہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔

 

حملہ اس وقت کیا گیا جب پی ایم ایف کے سینئر کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔