کھیل - 24 مارچ 2026
ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کا وقت کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا، سٹوکس
کھیل - 24 مارچ 2026
لندن: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں 1-4 کی بدترین شکست کے بعد کے وقت کو اپنی کپتانی کا سب سے مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام کھلا خط لکھتے ہوئے سٹوکس نے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم اور منیجنگ ڈائریکٹر روب کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
سٹوکس کا کہنا تھا کہ کپتانی ایک اعزاز ہے مگر اس کے ساتھ مشکلات بھی جڑی ہوتی ہیں، گزشتہ تین ماہ نے انہیں کئی طرح سے آزمایا، تاہم انہوں نے ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ، میک کولم اور روب مل کر ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
ایشیز سیریز میں سٹوکس کی کارکردگی محدود رہی، انہوں نے 15 وکٹیں حاصل کیں اور 184 رنز بنائے، جبکہ آخری ٹیسٹ میں انجری کا شکار بھی ہوئے۔
اب ان کی نظریں جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر مرکوز ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سٹوکس بدستور ٹیسٹ کپتان رہیں گے، جبکہ میک کولم اور روب بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔
چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے تسلیم کیا کہ اس شکست کے بعد کسی ایک فرد کو ذمہ دار نہ ٹھہرانا شائقین کے لیے غیر مقبول فیصلہ ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

