پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ جاری، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز شامل

news-banner

کھیل - 24 مارچ 2026

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کے ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

 

اس سال ترانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔

 

پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ لاہور اور کراچی 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔