کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی شاندار واپسی، لاکھوں مداح کنسرٹ میں شریک

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 24 مارچ 2026

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے تقریباً 4 سال بعد شاندار انداز میں واپسی کی ہے۔

 

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ کنسرٹ میں 1 لاکھ سے زائد مداح شریک ہوئے۔

 

 یہ کنسرٹ مشہور اسٹریمنگ سروس ’نیٹ فلکس‘ پر بھی نشر کیا گیا۔

 

کنسرٹ میں بی ٹی ایس کے ممبرز آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان نے اپنے نئے گانے ’سوئم‘ اور دیگر مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

 

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس کے ممبرز نے جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کی تھی، جس کی وجہ سے گروپ کی سرگرمیاں معطل رہیں، تاہم ممبرز نے انفرادی طور پر سولو البمز ریلیز کیے اور مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہے۔

 

20 مارچ کو بی ٹی ایس نے نیا البم ریلیز کیا اور ورلڈ ٹور کا اعلان بھی کیا ہے۔