کھیل - 26 مارچ 2026
ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا، دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت رہے ہیں: ٹرمپ
دنیا - 26 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن خوف کی وجہ سے کھل کر بات نہیں کر رہا۔
ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے مگر اندرونی اور بیرونی ردعمل کے خدشے کے باعث اس کا اظہار نہیں کر رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنما اس بات سے بھی خوفزدہ ہیں کہ اگر انہوں نے معاہدہ نہ کیا تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع میں کامیابی کے قریب ہے اور امریکی فوج نے ایران کی جوہری تنصیبات، بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچایا، تاہم یہ کوشش ناکام ہوگی۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوا دیں جبکہ ایک جاری جنگ میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف بڑی تعداد میں جعلی خبریں چلائی گئیں۔
دیکھیں

