امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے: ایرانی اسپیکر

news-banner

دنیا - 26 مارچ 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے اس منصوبے پر پیش رفت کی تو خطے کی حساس تنصیبات کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

 

دوسری جانب واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ہچکچا رہا ہے۔

 

ٹرمپ کے مطابق ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ معاہدے کا اعلان کرے گی تو اسے اپنی عوام یا مخالفین کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم میڈیا میں اس کے برعکس تاثر دیا جا رہا ہے۔