ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر قیادت کو ڈیل کے اعلان سے خوف ہے: ٹرمپ

news-banner

دنیا - 26 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر اس کی قیادت کو ڈیل کے اعلان سے خوف ہے۔

 

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ایران ڈیل کا خواہاں ہے، لیکن کھل کر بات کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ معاہدے کا اعلان کرے گی تو اسے اپنی عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ انہیں بیرونی خطرات کا بھی خوف ہے۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں اور ایک اور جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو نقصان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم میڈیا میں اس کے برعکس تاثر دیا جا رہا ہے۔