پاکستان - 26 مارچ 2026
آبنائے ہرمز میں 2 ہزار جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن
دنیا - 26 مارچ 2026
واشنگٹن: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تقریباً 2 ہزار جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق موجودہ صورتحال عالمی شپنگ انڈسٹری کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
جتنی دیر تک جہاز اس علاقے میں رکے رہیں گے، عملہ ذہنی دباؤ، تھکن اور ضروری سامان کی کمی کا شکار ہوتا جائے گا۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے مزید بتایا کہ انشورنس کمپنیاں نقصانات برداشت کرنے سے انکار کر رہی ہیں، جبکہ کئی کمپنیوں نے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں یا بھاری پریمیم وصول کر رہی ہیں۔
دیکھیں

