تازہ ترین - 26 مارچ 2026
حمزہ علی عباسی کی بہن منی لانڈرنگ کیس میں قانونی مشکلات کا شکار
انٹرٹینمنٹ - 26 مارچ 2026
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن، ڈاکٹر فضیلہ عباسی، منی لانڈرنگ کے مبینہ کیس میں مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں، کیونکہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے جمع کیے گئے، جو بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیے گئے۔
حکام کے مطابق ان رقم کے ذرائع ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک متعلقہ کیس بند کر دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے اور عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پیش رفت متوقع ہے۔
دیکھیں

