تازہ ترین - 26 مارچ 2026
غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بڑا اقدام، فارن کرنسی و نان ریذیڈنٹ اکاؤنٹس کا دائرہ وسیع
کاروبار - 26 مارچ 2026
اسٹیٹ بینک نے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے غیر ملکی زرِ مبادلہ اور بیرونِ ملک مقیم افراد کے روپیہ اکاؤنٹس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ادارے بھی یہ اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا مزید آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو مالی لین دین میں سہولت ملے گی اور ملکی معیشت میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
دیکھیں

