تازہ ترین - 27 مارچ 2026
ایران کا دعویٰ: جنگ میں اب تک 800 امریکی اور 1321 اسرائیلی فوجی ہلاک
دنیا - 27 مارچ 2026
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری جنگ کے دوران اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران نے اس دوران 17 امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کیا ہے اور امریکی فوج کا ہوٹلوں میں منتقل ہونا ایک ذلت آمیز پسپائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، اور ایران اپنے مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو پیچھے ہٹنے نہیں دے گا۔
ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ممالک سے امریکی فوجی اڈے ختم کریں، بصورت دیگر مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ ان امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو اڈے چھوڑ کر ہوٹلوں میں منتقل ہو چکے ہیں، اور ایسے مقامات کو فوجی ہدف تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی جدید لڑاکا طیارے بھی اب محفوظ نہیں رہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی پہلے جیسی نہیں رہی۔
دیکھیں

