تازہ ترین - 28 مارچ 2026
ایران میں مقاصد حاصل کرنے کے باوجود آبنائے ہرمز کھلا رکھنا چیلنج بن سکتا ہے: مارکو روبیو
دنیا - 28 مارچ 2026
پیرس: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکا ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایک فوری چیلنج بن سکتا ہے۔
جی سیون وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روبیو نے کہا کہ جنگ کے اختتام کے بعد امریکا بین الاقوامی تعاون کے ساتھ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوشش کرے گا۔
تاہم خدشہ ہے کہ ایران اس گزرگاہ کے لیے ٹول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بند کرنا خطرناک ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ دنیا کے پاس ایک منصوبہ موجود ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کے لیے مختص ہتھیار ایران کے خلاف استعمال نہیں کیے جا رہے، لیکن ممکن ہے کہ ایسا ہو۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا منتظر ہے کہ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی کون کرے گا، مگر وہ اپنے مقاصد بغیر زمینی فوج کے حاصل کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

