مایا خان کے والد انتقال کر گئے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 29 مارچ 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کے والد انتقال کر گئے۔ 

 

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

 

انسٹاگرام پر مایا خان نے اپنے والد کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار تصویر شیئر کی اور افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔ 

 

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے پوتے تھے۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔

 

مایا خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں اور وہ دعا کرتی ہیں کہ ایک دن دوبارہ ان سے ملاقات ہو۔ 

 

انہوں نے مرحوم کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی، جس کے بعد شوبز فنکاروں اور مداحوں نے تعزیت کا سلسلہ شروع کر دیا۔