واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر: اب خودکار جواب تیار ہوگا

news-banner

تازہ ترین - 29 مارچ 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی رائٹنگ ہیلپ ٹول متعارف کرا دیا ہے، جو چیٹس کے سیاق و سباق کو سمجھ کر خودکار جواب تیار کر سکتا ہے۔

 

میٹا کی جانب سے 26 مارچ کو متعارف کروائے گئے اس فیچر کے ذریعے صارفین کو پیغامات لکھنے میں مدد ملے گی۔ 

 

یہ ٹول گفتگو کو پڑھ کر مناسب جواب ڈرافٹ کرتا ہے، جسے صارف اپنی مرضی کے مطابق استعمال یا تبدیل کر سکتا ہے۔

 

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے باوجود صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے گی اور چیٹس محفوظ رہیں گی۔

 

اس نئے اقدام کے بعد واٹس ایپ بھی اب ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے، جو پہلے ہی اے آئی کی مدد سے خودکار جوابات فراہم کر رہی ہیں۔