Pakistan

پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس کی مبارکباد

پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس کی مبارکباد
۱ منٹ پہلے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر پوری قوم، سپارکو اور سائنسی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خلائی مشن میں شامل سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن ملکی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے۔

 

پاکستان کی مسلح افواج نے تاریخی خلائی مشن میں تعاون پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی نے زمین کی سرحدوں سے آگے خلا کی وسعتوں کو چھو لیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ انسانی خلائی سفر کے میدان میں پاکستان کا قدم رکھنا ملکی افرادی قوت اور سائنسی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے، جبکہ چینی خلائی سٹیشن تک ان کا سفر پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کے خلائی مشن کی کامیابی اور بحفاظت واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں