دنیا - 02 اپریل 2026
ٹرمپ کے بیانات مسترد، ایران کا آبنائے ہرمز نہ کھولنے کا اعلان
دنیا - 02 اپریل 2026
ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران کی فوج اور عوام ملک پر حملہ کرنے والوں کا بھرپور جواب دیں گے اور تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے کبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
پاسداران انقلاب نے بھی ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کھلی بھی تو امریکا کے لیے نہیں ہوگی، اور انہوں نے ٹرمپ کے جنگ بندی کو اس شرط سے جوڑنے کے مؤقف پر بھی تنقید کی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کو جنگ بندی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دی تھی۔
دیکھیں

