World
سعودی کابینہ نے سالانہ بجٹ منظور کرلیا، 190 ارب ریال خسارے کا تخمینہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی، جس میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ ایک ہزار 392 ارب ریال لگایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سالانہ بجٹ میں متوقع اخراجات ایک ہزار 392 ارب ریال، آمدنی ایک ہزار 201 ارب ریال جبکہ بجٹ خسارے کا تخمینہ 190 ارب ریال لگایا گیا ہے۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مملکت کے بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک نظام کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کا ترقیاتی سفر جاری رکھنے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔