Breaking News

پٹرول مہنگا، سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ متاثر

پٹرول مہنگا، سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ متاثر
۱۷۰ دن پہلے

لاہور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرکاری ہسپتالوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایمبولینسز، جنریٹرز اور دیگر گاڑیوں کے لیے مختص بجٹ ناکافی ہو گیا ہے، جس سے ہسپتالوں کے مختلف اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ صرف جنریٹرز کے استعمال پر ہی ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، جبکہ پٹرول اور تیل کے لیے مختص بجٹ قیمتوں میں اضافے کے باعث آدھا رہ گیا ہے۔

 

رواں مالی سال کے آخری تین ماہ کے لیے ہسپتالوں کے پاس محدود وسائل رہ گئے ہیں اور بڑھتی قیمتوں کے مطابق مزید فنڈز کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں