کھیل - 03 اپریل 2026
وزیراعظم کا اعلان: پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی
پاکستان - 04 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 80 روپے کمی کی جائے گی، جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے فی لٹر ہوگی۔
اسلام آباد میں قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، لیکن حکومت نے قومی وسائل استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔
تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تاکہ مہنگائی کا اثر کم سے کم ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کو فی لٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مال بردار اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹرینوں میں اکانومی کلاس کے کرائے نہیں بڑھائے جائیں گے۔
فوری ریلیف کے اقدامات کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی چھ ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں گے۔
دیکھیں

