ٹرمپ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کا ارادہ، ماہرین کی وارننگ

news-banner

دنیا - 04 اپریل 2026

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیئم پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین انتہائی حساس اور خطرناک اقدام قرار دے رہے ہیں۔

 

بین الاقوامی سلامتی اور جوہری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے جوہری مواد پر زبردستی قبضہ کرنا خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے فوجی تصادم کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے تابکاری کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں اور یہ بڑے انسانی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی جوہری نگران ادارہ (IAEA) بھی اس کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھے گا۔

 

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں وسیع جنگ کے امکانات بڑھا سکتے ہیں اور عالمی طاقتوں جیسے روس اور چین کی مداخلت بھی متوقع ہے، جس سے تیل کی قیمتیں اور عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہیں۔