تازہ ترین - 04 اپریل 2026
تھلاپتی وجے جلسے کے دوران سیکیورٹی گارڈ پر ناراض
انٹرٹینمنٹ - 04 اپریل 2026
بھارت میں اداکار سے سیاستدان بننے والے تھلاپتی وجے انتخابی جلسے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ پر غصہ ہو گئے۔
51 سالہ وجے نے پونڈیچری میں روڈ شو اور انتخابی جلسے میں شرکت کی، جہاں بڑی تعداد میں لوگ انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
جلسے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ نے ایک بزرگ شخص کو دھکا دیا، جس پر وجے نے فوری رد عمل ظاہر کیا اور گارڈ کو ڈانٹ پلادی۔
بعد ازاں، انہوں نے خود کو سنبھالا اور اپنے مداحوں سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں تھلاپتی وجے نے بھارت کی روایتی سیاسی جماعتوں بی جے پی، کانگریس، اور ڈی ایم کے پر تنقید کی اور ان کے سیاسی اتحاد کو کمزور اور غیر مؤثر قرار دیا۔
وجے نے نوجوانوں کے لیے مالی امداد کا وعدہ کیا: گریجویٹس کو 40 ہزار اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ماہانہ 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے سرکاری امتحانات وقت پر کروانے اور منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ریاستی انتخابات میں ان کی جماعت آزاد حیثیت میں حصہ لے رہی ہے، ووٹنگ 9 اپریل اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔
دیکھیں

