محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

news-banner

تازہ ترین - 05 اپریل 2026

محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے، جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

 

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان میں داخل ہوگا جو 9 اپریل تک بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

 

 پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5 سے 7 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔

 

سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

جبکہ گلگت بلتستان (استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، غذر) اور آزاد کشمیر (باغ، راولاکوٹ، وادی نیلم) میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔