Pakistan

“مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا”، عطاء اللہ تارڑ کا عزم

“مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا”، عطاء اللہ تارڑ کا عزم
۱۶۳ دن پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

لاہور میں ایسٹر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہر فورم پر مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحی برادری کی قربانیاں شامل ہیں اور پاکستان کی ترقی میں، خصوصاً دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں، ان کا اہم کردار ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسیحی برادری کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

 

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کے کنٹرول میں نہیں، تاہم قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

 

 مزید یہ کہ اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی ہے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں