“پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے”، عظمیٰ بخاری

news-banner

تازہ ترین - 05 اپریل 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے یہ بات سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں پنجاب اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں انسداد منشیات اور نشے کے عادی افراد کے علاج کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کا منشیات فروشوں کے خلاف مؤقف واضح ہے اور پنجاب میں اب ان کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے، جبکہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب جیسے اداروں کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

 

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے اور آگاہی کے لیے ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔