کھیل - 07 اپریل 2026
ٹرمپ حقیقت سے دور، ایران جھکنے والا نہیں، بھرپور جواب دیا جائے گا: فوجی قیادت
دنیا - 07 اپریل 2026
ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو بے بنیاد اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے اور اس طرح کی سخت زبان دراصل انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دھمکیوں سے نہ تو امریکا اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے، بلکہ بڑھتی ہوئی جارحانہ بیان بازی اس کی کمزوری کا اعتراف ہے۔
ایران نے واضح کیا کہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی سے اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی اور اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔
ایرانی قیادت نے کہا کہ ممکنہ کشیدگی کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر اور بجلی گھروں پر حملوں کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، امریکی الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہیں اور ایران بھرپور جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی صدر نے جنگ کے آغاز اور اس کے پھیلاؤ دونوں کا غلط اندازہ لگایا ہے، ایران ہر صورتحال کے لیے تیار ہے اور آبنائے ہرمز سے امریکا اور اسرائیل کو گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
دیکھیں

