تازہ ترین - 05 اپریل 2026
امریکا میں گرفتار ایرانی خواتین کا شہید قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، ایران
دنیا - 05 اپریل 2026
ایران نے امریکہ میں حال ہی میں گرفتار ہونے والی ایرانی خواتین، بشمول حمیدہ سلیمانی، کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی سے تعلق کی تردید کی ہے۔
تہران سے موصولہ رپورٹس کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکہ میں گرفتار خواتین کا شہید کمانڈر سے کوئی خاندانی تعلق نہیں ہے۔
حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا اور ان کے گرین کارڈ منسوخ کر دیے گئے تھے۔
یہ غلط فہمی اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حمیدہ سلیمانی کو قاسم سلیمانی کی بھانجی قرار دیا تھا۔
ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔
دیکھیں

