پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف کی شہادت کی تصدیق

news-banner

تازہ ترین - 06 اپریل 2026

ایرانی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اس کے انٹیلی جنس چیف  شہید  ہو گئے ہیں۔

 

 پاسداران انقلاب کے مطابق ماجد خادمی کو پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔ ماجد خادمی کو گذشتہ برس جون میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔ 

 

اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں  شہید گئے تھے۔ خادمی نے رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا تھا۔