دنیا - 07 اپریل 2026
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن کے خاتمے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی یقین دہانی
دنیا - 07 اپریل 2026
اسلام آباد: حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) کو یقین دلایا ہے کہ نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات نافذ کیے جائیں گے، جن میں دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثہ جات کے گوشوارے شائع کرنا اور جنوری 2027 تک قومی احتساب بیورو کو مکمل خودمختاری دینا شامل ہے۔
نیب کو ادارہ جاتی آزادی اور عملی خودمختاری فراہم کرنے کے لیے اس کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرری کا شفاف نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اس کے قواعد و ضوابط اور کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار بھی عوام کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
یہ تمام اقدامات جنوری 2027 تک ایک ساختی ہدف (اسٹرکچرل بینچ مارک) کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت:
(i) پہلے سے طے شدہ اہلیت کے معیار جیسے تجربہ اور دیانتداری مقرر کیے جائیں گے،
(ii) کھلا، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل اپنایا جائے گا،
(iii) ایک کثیر شعبہ جاتی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ، سول سروس، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہوں گے تاکہ شفاف بھرتی کے عمل کی نگرانی کی جا سکے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لے کر اسے شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے گا۔
دیکھیں

