خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم نے فوری اقدامات کی ہدایت

news-banner

تازہ ترین - 07 اپریل 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور میں منکی پاکس کی وباء کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ 

 

وفاقی سطح پر اس وباء کی تحقیقات جاری ہیں اور قومی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے خیرپور روانہ ہو گئی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت نے صوبائی حکومتوں کی بروقت رپورٹنگ نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی اور صوبائی حکام سے کیسز کا ڈیٹا فوری شیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

حکام نے کہا کہ رپورٹنگ میں تاخیر قومی اور بین الاقوامی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہے، اور عالمی ادارہ صحت کو بروقت اطلاع دینا پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

 

منکی پاکس کے مشتبہ نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ ایئرپورٹس پر اسکریننگ سخت کرنے اور نگرانی بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ 

 

خیرپور میں گزشتہ روز 25 سے 30 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔