سام سنگ صارفین کے لیے بڑی خبر: ڈیفالٹ میسجز ایپ ختم ہوگی

news-banner

تازہ ترین - 07 اپریل 2026

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ سام سنگ میسجز ایپ جولائی 2026 میں اپنی سروس ختم کر دے گی۔ 

 

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوگل میسجز کو اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ کے طور پر منتخب کر لیں۔

 

یہ اقدام حیران کن نہیں کیونکہ حالیہ ڈیوائسز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے انسٹال ہے۔

 

 نوٹس میں بتایا گیا کہ فونز جن میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن ہے، وہ اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

 

صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ایپ میں غیر فعالی کی حتمی تاریخ دیکھ کر اپنے فون کی سیٹنگز اپڈیٹ کریں تاکہ پیغامات میں کسی قسم کی خلل نہ آئے۔