میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی: وسیم اکرم
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔
مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ کسی کو الزام نہیں دینا چاہتے اور ممکن ہے کہ وہ غلط ہوں۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو بابر نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں۔
وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کو نہیں پتا تو آپ یہاں کیا چنے بیچنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور کھلاڑی اور شخص ان کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم کا لیڈر یا کپتان آپ کا ساتھ نہ دے تو آپ اپنی سو فیصد کارکردگی نہیں دے سکتے۔
ان کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے بعد بابر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔