Sports

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
۱ منٹ پہلے

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، بنگلادیش پہلی مرتبہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میزبان بنگلادیش سمیت پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 

ایونٹ 14 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ لیگ مرحلہ 15 سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

 

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا، 18 نومبر کو بنگلادیش اور 19 نومبر کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں