تھلاپتی وجے نے سیاسی مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 اپریل 2026

بھارتی اداکار اور سیاستدان تھلاپتی وجے نے تامل ناڈو انتخابات سے قبل جلسے میں خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر شدید الزامات عائد کیے۔

 

وجے نے دعویٰ کیا کہ مخالفین انہیں نشانہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے الیکشن سے ایک ماہ قبل طلاق کی خبر لیک کی۔ 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ مخالفین نے پہلے مختلف الزامات لگائے، پھر ان کی فلم جنانائگن کی ریلیز روکنے کی کوشش کی، اور نئے قواعد بنا کر عوام سے ملاقات سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

 

تھلاپتی وجے نے کہا کہ تمام ناکام اقدامات کے بعد مخالفین نے ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرتے ہوئے طلاق کی خبر کو سیاسی مقصد کے لیے لیک کیا۔ 

 

لیکن ان کا کہنا تھا کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں عوام سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

 

اداکاری سے سیاست کی طرف آنے والے وجے اپنی پارٹی ٹی وی کے ذریعے تامل ناڈو کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

 

طلاق کی درخواست میں ان کی اہلیہ سنگیتا نے تقریباً 30 سال شادی کے بعد یہ قدم اٹھایا، جس میں ایک اداکارہ کے ساتھ تعلق کا الزام شامل تھا۔