Pakistan
کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پارک ٹریل پاکستانی نژاد ہارون خان کے نام سے منسوب
مسی ساگا میں ایک پارک ٹریل کو پاکستانی نژاد کینیڈین ہارون خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے، جو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک اہم اعزاز ہے۔
سٹی آف مسی ساگا نے اس نام کی باضابطہ منظوری دی اور پارک میں اس حوالے سے بورڈ بھی نصب کر دیا گیا۔
تقریب میں میئر کیرولین پیرش، مقامی کونسلرز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑے اعزاز سے تعبیر کیا۔