Pakistan

شوکت نواز میر کی گرفتاری کی اطلاعات

شوکت نواز میر کی گرفتاری کی اطلاعات
۱ منٹ پہلے

کالعدم ایکشن کمیٹی کے اہم رہنما شوکت نواز میر کو دھیرکوٹ کے قریب سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق شوکت نواز میر اور ان کے دیگر ساتھی راولاکوٹ دھرنے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں دھیرکوٹ کے قریب ہل سرنگ موہڑہ بٹھاہ کے علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس گرفتاری کی تاحال کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

دوسری جانب دھیرکوٹ میں بازار اور دکانیں جزوی طور پر کھول دی گئی ہیں جبکہ ٹریفک بھی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تاہم سپلائی محدود ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت برقرار ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور صارفین سے من مانے نرخ وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

 

علاوہ ازیں دارالحکومت مظفرآباد میں بھی بازار اور دکانیں جزوی طور پر کھل گئی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی شروع ہو گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں