World

لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں۔سربراہ حزب اللّٰہ

لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں۔سربراہ حزب اللّٰہ
۹ دن پہلے

حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے باعث لبنان میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی ممکن نہیں، لبنان اب بھی مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔ 

نعیم قاسم نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے حق میں ہے تاہم براہِ راست مذاکرات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے لیے بلاجواز رعایت کے مترادف ہوں گے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں